ایک موریہ پل کے قریب ٹریفک پولیس کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ، اہلکار محفوظ رہے

لاہور (نامہ نگار)یکی گیٹ کے علا قہ میں موٹر سائیکل سوار نے ٹریفک پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پر فائرنگ کر دی ۔تاہم پانچ وارڈن اور انچارج انسپکٹر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق  ذرا ئع کے مطابق انچارج ٹریفک سیکٹر ریلوے سٹیشن  انسپکٹر احمد حسن نے تھانہ یکی گیٹ میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی کہ پانچ وارڈنز کے ہمراہ چوک ایک موریہ پل پر ڈیوٹی دے رہے تھے جبکہ میں اور میرا ڈرائیور سرکاری گاڑی کھڑی کرکے سرکلر روڈ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہو ئے تھے کہ نامعلو م موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ شروع کر دی جس کی فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔  یکی گیٹ پولیس نے نامعلوم مو ٹر سا ئیکل سوار دہشت گرد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔