ایک ماہ میں 10کروڑ کا سمگل شدہ سامان قبضہ میں لیا گیا

لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹی سمگلنگ نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 10 کروڑ روپے کا سمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔ سمگلنگ کی 27 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے کسٹم انٹی سمگلنگ نے ایک کنٹینر قبضہ میں لے کر 4600 کلو وزنی لیڈیز ہینڈ بیگز کی بڑی تعداد قبضہ میں لی جبکہ 22134 کلو موٹر آئل، 1500کلو خشک دودھ، مختلف اشیاء سے بھرے کنٹینر، سامان کی سمگلنگ میں استعمال ہونے والے 8 چھوٹے بڑے ٹرک، 43700 کلو ربڑ پریسنگ آئل، دو ٹیوٹا کاریں، مزدا ٹرک کی 10باڈیاں، 17 نئے اور پرانے جنریٹر، آٹو پارٹس، سکریپ اور دیگر سامان قبضہ میں لیا گیا۔