ہائی وے پولیس نے 8 سالہ گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

ہائی وے پولیس نے 8 سالہ گمشدہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس، سنٹرل زون نے قومی شاہراہ پر بیٹ 13 پتوکی کے علاقہ سے ملنے والے گم شدہ بچے کو والدین کے حوالے کر دیا۔موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسرز طا ہر محمود اور عاطف ارشادکو دوران پٹرولنگ بیٹ 13 کے علاقہ میںپتوکی کے پاس ملتان روڈ پر آٹھ سالہ بچہ زیشان ار شد ولد محمد ارشد سکنہ جمبر روتے ہو ئے ملا۔جس کو مو ٹروے پولیس افسران نے کافی کو ششوں کے بعد انکے وارثان کا پتہ کیا اور بچوں کو گواہان کی موجودگی میں معمول کی کاروائی کرنے کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔