کچا لارنس روڈ پر 4 افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت 2 زخمی

لاہور (اپنے نمائندے سے ) چار افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقہ کچا لارنس روڈ پر حسن بٹ، عرفان اور عاصم وغیرہ نے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث نیلم بیگم اور رفاقت شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔