کروڑوں روپے کی کرپشن کیخلاف متعدد ریفرنسز کی سماعت ملتوی

لاہور(اپنے نامہ نگارسے) احتساب عدالت نے شیخ جاوید محمو دکے خلاف دائر بینک فراڈ ریفرنس کی سماعت 16جنوری، دس کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے والے سوہنا آئل ملز قصور کے مالک عمر حیات کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 15جنوری، سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو(نارووال ) نصراللہ خان لنڈ کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 14جنوری، پنجاب بینک ریفرنس میں ہمیش خان، شیخ محمد افضل اور سےٹھ نثار احمد وغیرہ سترہ افراد کے خلاف سماعت9جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔