چھت سے گرا کر 2 ماہ کے بیٹے کا مبینہ قتل‘ ماں سے تفتیش جاری

لاہور(نامہ نگار) مبینہ طور پر دو ماہ کے بیٹے کو چھت سے گرا کر ہلاک کرنے والی ماں سے تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقہ سبزہ زار کے رہائشی ڈاکٹر علی رضا کی ایک سال قبل نور نامی لڑکی سے شادی ہوئی دو ماہ قبل ان کے ہاں بیٹا ذیشان پیدا ہوا ۔ گزشتہ شام علی رضا گھر واپس آیا تو اس کی بیوی غائب تھی ملازم سے پوچھا گیا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کردیا تھوڑی دیر بعد نور گھر میں موجود درخت کے قریب چھپی بیٹھی تھی جس سے ذیشان کے بارے میں پوچھا گیاتو اس نے کہا کہ ساتھ والے پلاٹ میں ہوگا جہاں جاکر دیکھا گیاتو اس کی نعش پڑی تھی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے نعش کو اپنے قبضہ میں لے لیا پولیس کے مطابق بچے کے سر میں چوٹ کے نشان موجود ہیں پولیس نے والد کی درخواست پر ملزمہ نور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ویمن پولیس سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایاکہ ملزمہ سے رات گئے تک تفتیش کی گئی مگر اس نے اپنا جرم قبول نہیں کیا۔