ون وے کی خلاف ورزی : پی سی بی ملازم کی گاڑی کی ٹکر سے کانسٹیبل ہلاک

لاہور (نوائے وقت نیوز+نامہ نگار) لاہور میں جیل روڈ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازم نے ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی کو ٹکر مار کر پولیس کانسٹیبل کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق پی سی بی کا میسر(مالشیہ) محمد اختر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اور جیل روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے اس نے ایک رکشے سمیت تین گاڑیوں کو ٹکر مار دی، اپوا کالج کے سامنے اس نے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ کانسٹیبل اعظم کو کچل دیا۔ جس کے نتیجہ میں وہ موقعہ پر ہی چل بسا، پولیس نے محمد اختر کو گرفتار کر لیا ہے۔ متوفی کانسٹیبل محمد اعظم ڈی ایس پی رنگ محل کا ڈرائیور تھا اور رات گئے ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا۔