وفاقی شرعی عدالت کے فل بنچ کے روبرو متعدد درخواستوں کی سماعت

لاہور(وقائع نگار خصوصی) جسٹس ڈاکٹر علامہ فدا احمد خان ، جسٹس محمد جہانگیر ارشد ، اور جسٹس شیخ احمد فاروق پر مشتمل وفاقی شرعی عدالت کے فُل بنچ نے مختلف موضوعات پر مشتمل شریعت درخواستوں کی سماعت گذشتہ روز لاہور رجسٹری میں کی ۔ شرعی عدالت میں مولانا صلاح الدین یوسف نے بطور مشیر دلائل دیئے اس موقع پر وفاقی شرعی عدالت کے فُل بنچ نے صاف اور حلال خوراک کے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا ۔ حمید کے لطیف اور مفتی محمد احسن ظفر نے درآمد شدہ خوراک کے نمونے عدالت کے روبرو پیش کئے گئے جو مبینہ طور پر کیڑوں ، شراب اور سور کی چربی سیمت دوسری حرام چیزوں کی آمیزش سے بنے ہوئے تھے۔ فاضل فُل بنچ نے کیسوں کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔