متعدد تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل

لاہور (اپنے نمائندے سے) ایس ایس پی انویسٹی گیشن بابر بخت قریشی نے متعدد تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارج بابر بخت قریشی نے متعدد تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارج کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ پولیس لائن سے انسپکٹر مشتاق کو تھانہ رنگ محل تعینات کر دیا گیا۔ سابق انچارج انویسٹی گیشن فیاض کو تھانہ رنگ محل کو لائن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ نور احسن کو تبدیل کر کے تھانہ ساندہ ، تھانہ ساندہ کے انچارج انویسٹی گیشن اختر کو تھانہ شیرا کورٹ جبکہ گوالمنڈی میں سردار محمد کو تعینات کر دیا گیا۔