خصوصی عدالت میں قتل کے 2 مقدمات کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی

لاہور(اپنے نامہ نگارسے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے ہوئے ملزم شفقت اور بخشی خانہ میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ملزم اعظم کے مقدمہ کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں طلب کر لیں ۔گزشتہ روز فاضل جج رخصت پر کارروائی نہ ہو سکی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم شوکت اور اس کے ساتھیوںحسن اور غلام حیدر نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کی اورپیشی پر آئے ہوئے ملزم شفقت کو ہلاک کر دیا جبکہ ملزم اعظم نے بخشی خانہ سے فائرنگ کی جو پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا ۔