خاتون نے جعلی ایم پی اے بن کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے

لاہور (اپنے نمائندے سے ) تھانہ شالیمار پولیس نے جعلی ایم پی اے بن کر درجنوں شہریوں کو لوٹنے والی ناصرہ گلفام نامی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ۔ خاتون عرصہ دراز سے حکومتی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین بن کر اور کہیں اس کا نام استعمال کر کے اپنے علاقے سمیت مغلپورہ کے متعدد شہریوں کو نوکری دینے سمیت مختلف لالچ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا چکی ہے۔