گوجرانوالہ: علاج کیلئے آنیوالے جعلی پیر نے زہریلا دودھ پلاکر میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو بے ہوش کر دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) لڑکی کا علاج کرنے کیلئے آنیوالے جعلی پیر نے زہریلا دودھ پلاکر میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو بے ہوش کر دیا اور فرار ہو گیا۔ راجکوٹ کے حنیف نے اپنے جاننے والے پیر حافظ محمد نوید کو اپنی بیٹی کا علاج کرنے کیلئے گھر بلایا اس دوران پیر نے تمام گھر والوں کو دودھ پلایا جسے پیتے ہی حنیف اسکی بیوی فرزانہ کوثر، بیٹیاںلبنیٰ، حمنہ، ماہ نور اور بیٹے محمد علی، محمد سفیان، محمد بلال بے ہوش ہو گئے، ہمسائی خاتون دروازے کھلے دیکھ کر حنیف کے گھر گئی تو تمام افراد بے ہوش پڑے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، متاثرہ خاندان کا الزام ہے جعلی پےر انکے گھر سے قےمتی سامان بھی چرا کر لے گےا ہے۔