ہنڈی کا کاروبار کرنیوالا گرفتار ، لاکھوں کی کرنسی برآمد

لاہور ( خبر نگار ) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے 610بان منڈی شاہ عالم مارکیٹ رنگ محل پر چھاپہ مار کر پاکستان اور افغانستان میں ہنڈی حوالے کاکاروبار کرنے والے ملزم آصل خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی اور کروڑوں روپے مالیت کی رسیدیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔