ہائیکورٹ نے سابق پی آر او متروکہ وقف املاک بورڈ کی برطرفی کا شو کاز نوٹس معطل کر دیا

لاہور( وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی کی ملازمت سے برطرفی کا شو کاز نوٹس معطل کر دیا ۔ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے چیئرمین بورڈ صدیق الفاروق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جون کو جواب طلب کر لیا ۔