گورنر گلگت بلتستان کی انتقامی کارروائیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں گی: ناصر شیرازی

ؒٓلاہور (خصوصی نامہ نگار)گورنر گلگت بلتستان کی انتقامی کاروائیاں خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گا،سلسلہ جاری رہا تو ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے،ہم پاکستان کو گلف ممالک کی کالونی نہیں بننے دیں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے سیاسی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کی شکست نوشتہ دیوار ہے،بوکھلاہٹ میں متعصب گورنر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔