گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ: غیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) غیرت کے نام پر باپ نے اپنی جواں سالہ بیٹی کو کمرے میں سوتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پو لیس نے ماں کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کوٹ شاہاں کے جاوید کو شبہ تھا اسکی بائیس سالہ بیٹی سائرہ کا چال چلن درست نہ ہے اسی رنجش پر فائرنگ کر کے اسوقت موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ کمرے میں سوئی ہوئی تھی تاہم مقتولہ کی نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیاگیا تھانہ کینٹ پو لیس نے مقتولہ کی والدہ رخسانہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، معلوم ہوا ہے سائرہ نے کچھ عرصہ قبل ڈسکہ کے رہائشی سے پسند شادی تھی جس کا جاوید کو رنج تھا، گزشتہ روز سائرہ اپنے والدین کو ملنے کیلئے میکے آئی ہو ئی تھی۔