کوٹ لکھپت : کرنٹ لگنے سے دو بچوں کا باپ جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت کے علاقہ میںدو بچوں کا باپ کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ قینچی امر سدھو کا رہائشی دو بچوں کا باپ جنید الیکٹریشن کا کام کرتا تھا ۔گزشتہ روز وہ دکان میں استری کی تاریں ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک اسے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا۔ جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا ،مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ۔