نو سر بازی کے واقعات میں 2 جاں بحق ، نومولود بچے اور نوجوان کی نعشیں برآمد

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے 2افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر دونوں افراد نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ سے 45سالہ نامعلوم شخص جبکہ نواں کوٹ کے علاقہ سے 50سالہ شخص کی نعشیں ملی ہیں۔شادمان کے علاقہ سے 22سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے لی ۔  گلبرگ کے علاقہ فردوس مارکیٹ میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی نعش ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچے کی نعش یہاں کوڑے کے ڈھیر پر پھینکی ہے ۔