ناقص کارکردگی، فرائض سے غفلت، 4 ایس ایچ او برطرف

ناقص کارکردگی، فرائض سے غفلت، 4 ایس ایچ او برطرف

لاہور (نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے4 ایس ایچ اوز کو نوکری سے برخاست جبکہ 5 ایس ایچ اوز سمیت25 انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور کلرکوںکو فرائض میںغفلت، اندراجِ مقدمہ میں تاخیر، غیر حاضری، اختیارات سے تجاوز پر مختلف سزائیں دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر مبین الدین بٹ کو ریڈ کی جعلی ڈائری جمع کرانے پر ایک سال کی سروس ضبط، اندراج ِ مقدمہ میں تاخیر پر انسپکٹر سے سب انسپکٹر پر تنزلی، اختیارات کے ناجائز استعمال، ایس ایچ او شفیق آباد مستنیر احمد کوجھوٹا مقدمہ درج کرنے، ایس ایچ او نواب ٹائون سب انسپکٹر رفیع اللہ کو کرپشن، ایس ایچ او گارڈن ٹائون سب انسپکٹر اسد عباس کو اختیارات سے تجاوزکرنے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا، سابق ایس ایچ او نشترکالونی انسپکٹر محمد اکمل کو تخفیف ِجرم اور اندراجِ مقدمہ میں تاخیر پر سالانہ انکریمنٹ ختم، 2 سال کی سروس ضبط اور انسپکٹر سے سب انسپکٹر تنزلی کی سزائیں سنائیں۔ سابق ایس ایچ او گوالمنڈی انسپکٹر طاہر محمود کی ایک سال کی انکریمنٹ ختم، سابق ایس ایچ او مصطفیٰ ٹائون انسپکٹر جاوید اقبال کو ناقص کارکردگی، ایس ایچ او گڑھی شاہو سب انسپکٹر انور سعید کو تصدیق کئے بغیر مقدمہ درج کرنے پر سنشور اور سابق ایس ایچ او مزنگ سب انسپکٹر زاہد محمود کو فرائض میں غفلت برتنے پر ایک سال کی انکریمنٹ ختم کرنے کی سزائیں سنائیں۔ سب انسپکٹر عبدالرزاق، سب انسپکٹر ممتاز کاظمی، سب انسپکٹر بلال حنیف، سب انسپکٹر محمد عمران، اے ایس آئی سجاد حیدر، اے ایس آئی اقبال اظہر، اے ایس آئی محمد اقبال، سابق محررراوی روڈ ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد،کانسٹیبل محمد عامر،کانسٹیبل محمد فاروق،کانسٹیبل راشد محمود، شفقت حمید،کانسٹیبل مشتاق احمد، سینئر کلرک امجد علی، سینئر کلرک ریئس عالم، جونئیر کلرک عرفان شاہین، جونیئر کلرک ذیشان امتیاز، جونیئر کلرک اعجاز حسین، جونیئر کلرک عبدالمنان، جونیئر کلرک عاطف ریاض اور ثاقب علی کو مختلف سزائیں دیں۔