مصطفی کانجو سمیت 5 افراد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 مصطفی کانجو سمیت 5 افراد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طالبعلم زین علی کے قتل میں ملوث سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5 افراد کے جوڈیشل ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کرتے ہوئے نشتر کالونی پولیس کو حکم دیاہے کہ وہ آئندہ سماعت پرملزما ن کے خلاف درج مقدمے کا چالان ہرحال میں عدالت میں پیش کریں۔قبل ازیں فاضل عدالت نے چالان کی عدم پیشی پرسخت برہمی کا اظہارکیا۔