مسلم لیگ (ن) دھاندلی نہیں، عوامی طاقت سے کامیاب ہوئی، عارف نسیم

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ کے نامزد یونین کونسل رنگ محل سے چیئرمین کے امیدوار عارف نسیم کاشمیری نے کہا کہ مسلم لیگ ن دھاندلی کرنے والی جماعت نہیں ہے بلکہ عوام کی طاقت سے ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں آنے والی جماعت ہے، مسلم لیگ ن کو بدنام کرنے والے جلد بے نقاب ہو جائیں گے۔