مختصر عدالتی خبریں

مختصر عدالتی خبریں

لاہور +فیروزوالا ( وقائع نگار خصوصی + اپنے نامہ نگار سے + نامہ نگار ) تحصیل فیروزوالا کی دو عدالتوں نے اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات کا فیصلہ چار ملزموں کو 17 سال 6ماہ قید اور 90 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم ٭ ایک ہی وقوعہ کے تین مقدمات درج کرنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیس مئی کو ریکارڈ سمیت طلب ٭ تین کروڑ نوے لاکھ روپے سے زائد کا سونا ملک میں اسمگل کرنے کے مقدمے میں ملوث اسلم جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ٭ ایک کروڑ روپے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارشاد ناصر کی ضمانت خارج ٭ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ بھجوانے کا حکم دینے پر لڑکی کی والدہ کا احاطہ عدالت میں واویلا اور سینہ کوبی ٭ اڑھائی سالہ بچی کے اغوا کی کوشش کے مقدمے میں ملوث علی مرزا کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت8مئی تک ملتوی