لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں: ناظم شوکت

لاہور( پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ پانی ،بجلی غائب ہونے سے خواتین اور بڑوں سب کا برا حال ہے، بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ بجلی ایک ایک گھنٹہ آ رہی ہے غریب لوگوں کا برا حال ہے، ناظم شوکت نے وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شرفی سے اپیل کی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔