فیصل ٹائون : گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

فیصل ٹائون : گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

لاہور(نامہ نگار)فیصل ٹائون کے علاقہ میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔بتایاجاتا ہے کہ فیصل ٹائون سی بلاک کے رہائشی ادریس کا اپنی بیوی دو بچوں کی ماںطیبہ کے ساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا ۔جس پر ادریس نے طیش میں آکر اپنی بیوی طیبہ پر فائرنگ کردی ۔جس کے باعث طیبہ موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ ادریس موقع سے فرار ہو گیا۔