عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے تھانہ اور ڈویژن کی سطح پر کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں : فیصل مختار

لاہور(نامہ نگار)ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن فیصل مختار نے کہا ہے کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اسی لئے تھانہ اور ڈویژن کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے ۔ عام آدمی کے مسائل اور انہیں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔