سیٹ بیلٹ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سب کو کوشش کرنا ہوگی : طیب حفیظ چیمہ

لا ہور (نامہ نگار )چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی،اس کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔