سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکنے والے کو 117 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ

سابقہ بیوی پر تیزاب پھینکنے والے کو 117 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت ملتان نے تیزاب گردی کے مجرم امجد کو 117 سال قید بامشقت اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جج سجاد احمد شیخ نے شہری ریاض کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم امجد کو اپنی سابقہ بیوی جاویداں بی بی پر تیزاب پھینکنے کے جرم پر یہ سزا سنائی ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن کے ترجمان کے مطابق امجد نے 7دسمبر 2014ء کی شام ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد کی ایک جھگی میں گھس کر اپنی سابقہ بیوی جاویداںبی بی اور اس کے شوہر ریاض پر تیزاب پھینکا۔ واقعہ میں جاویداں بی بی بری طرح جھلس گئی تھی جبکہ اس کے شوہر ریاض کے جسم کا دایاں حصہ متاثر ہوا تھا۔