ریلوے ریزرویشن آفس سے چرائے گئے ایک لاکھ روپے برآمد ، کلرک برخاست

لاہور( سٹاف رپورٹر) پراکس کے زیر اہتمام چلنے والے ریلوے ریزوریشن آفس سے چوری کئے پیسے کلرک سے ریکور کر لئے گئے جبکہ کلرک کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔ عامر شفیع نامی کلرک نے 1لاکھ 5 ہزار 622 روپے چوری کئے تھے ۔