راولپنڈی کی بنکنگ عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی کسٹم حکام کی طرف سے نامکمل چالان پیش کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

راولپنڈی کی بنکنگ عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی  کسٹم حکام کی طرف سے نامکمل چالان پیش کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کیس میں راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت ہوئی، کسٹم جج کی غیر حاضری کی وجہ سے ماڈل ایان علی کو بنکنگ جج کے سامنے پیش کیا گیا، بنکنگ عدالت کے جج صابر سلطان نے کسٹم حکام کی سرزش کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ایان علی کے خلاف مکمل چالان پیش کرنا اُن کی ذمہ داری ہے،چالان پیش کرنا عدالت کی ذمہ داری نہیں، ماڈل ایان علی کے وکیل سردار اسحاق کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام مقررہ مدت میں چالان پیش نہیں کر سکے لہذا ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کی جائے