دمہ کے عالمی دن کے حوالے سے شالامار ہسپتال میں میڈیکل کیمپ ،خصوصی لیکچر

لاہور(نیوز رپورٹر) دمہ کے عالمی دن کے حوالے سے شالامار ہسپتال میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مریضوں کو مفت چیک اپ اور پھیپھڑوں کے ٹیسٹوں کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی گئیں اس موقع پر شعبہ پلمونولوجی کے انچارج ڈاکٹر سلیم الزمان ادہمی نے خصوصی لیکچر دیا۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر بلال بن یونس اور چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر احمد وسیم یوسف نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔