تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے صوبائی عہدیداروں کی ملاقات 11مئی کو یوم سیاہ منانے پر اتفاق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے وفد نے صوبائی صدر پنجاب اعجاز چوہدری کی قیادت میں عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی بشارت جسپال سے ملاقات کی۔اعجاز چوہدری نے عوامی تحریک کی طرف سے 11مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے اعلان کی حمایت کی ۔تحریک انصاف کے خرم شہزاد ،زاہد چوہدری جبکہ عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب مشتاق نوناری ایڈووکیٹ ،راجہ زاہد، راجہ ندیم،عبد الحفیظ چوہدری شامل تھے۔