برطرف ہونے والے 20 پولیس اہلکاروں کو بحال کر دیا گیا

لاہور(نامہ نگار )قائمقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے برطرف ہونے والے پولیس اہلکاروں کی اپیلوں کے جوابات سنتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل کے رینک تک کے 20 پولیس اہلکاروں کو بحال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ قائمقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے فرائض سے غفلت ، ناقص کارکردگی سمیت اور دیگر الزامات کے تحت برطرف ہیڈ کانسٹیبل محمد یونس ،کانسٹیبل محمد عرفان ، کرامت علی ، ذیشان مجید، سلیم صابر ، فیاض علی ، محمد اکرم تسلیم احمد ، حسن مصطفی ، خالد فاروق ، سنی پرویز وغیرہ بحال کر دیاہے۔