ایف آئی اے ، محکمہ صحت کی ٹیم کے چھاپے جعلی ادویات برآمد ، ایک ملزم گرفتار

ایف آئی اے ، محکمہ صحت کی ٹیم کے چھاپے جعلی ادویات برآمد ، ایک ملزم گرفتار

لاہور + فیروزوالا( خبر نگار+ نامہ نگار) ایف آئی اے فیصل آباد نے  ایک چھاپہ میں غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں کی لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات کی بھاری مقدار قبضے میں لے کرجعلی ادویات  تیار کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا ہے ۔محکمہ صحت کی ٹیم نے لاہور روڈ پر ادویات ساز فیکٹری میں چھاپہ مار کر بعض تیار شدہ ادویات میں رونس نہ رکھنے پر فیکٹری انتظامیہ کے بعض ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔