موٹرسائیکل سواروں کا وکیل پر تشدد، زخمی کر دیا

 موٹرسائیکل سواروں کا وکیل پر تشدد، زخمی کر دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے مال روڈ پر گورنر ہا¶س کے قریب وکیل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان وکیل کو جان سے مارڈالنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، تشدد کا نشانہ بننے والے وکیل نے کارروائی کیلئے درخواست دیدی ‘سید زیڈ ایچ جعفری ایڈووکیٹ اپنے گھر واقع فتح گڑھ جا رہے تھے کہ مال روڈ پر گورنر ہا¶س کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین نامعلوم افراد نے موٹرسائیکلیں سید زیڈ ایچ جعفری کی گاڑی کے سامنے کھڑی کر دیں اور سید زیڈ ایچ جعفری کو گاڑی سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔