لاہور: اریبہ قتل کیس کی تفتیش مکمل، ملزمہ طوبیٰ، اسکے 2 ساتھیوں کو جیل بھجوا دیا گیا

لاہور: اریبہ قتل کیس کی تفتیش مکمل، ملزمہ طوبیٰ، اسکے 2 ساتھیوں کو جیل بھجوا دیا گیا

لاہور (نوائے وقت نیوز) اریبہ قتل کیس کے تینوں ملزموں کو جیل بھجوا دیا گیا ۔ ہفتے کے روز لاہور میں ماڈل اریبہ قتل کیس کے تینوں ملزمان طوبیٰ، حکیم ذیشان حیدر اور فاروق الرحمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ ملزموں سے تفتیش مکمل ہوچکی اور مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں جس پر عدالت نے ملزموں کو جیل بھجوا دیا۔ اس موقع پر ملزم ذیشان اور فاروق نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عدالت سے انہیں انصاف ملے گا۔
اریبہ قتل کیس