سی سی ٹی وی کیمرے خراب، پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

سی سی ٹی وی کیمرے خراب، پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ شروع ہو گیا ۔ ناقص کیمروں کے باعث چور کی شناخت مشکل ہوگئی۔ پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں لیڈ ی ڈاکٹر کی کار کی سکرین توڑے جانے اور دیگر چوریوں کی وارداتوںکی شکایات بڑھنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی تو اس میں نمایاں فوٹیج نہ ہونے کے باعث چور کی شناخت نہ ہوسکی۔7لاکھ کی لاگت سے لگنے والے ان کیمروں نے سیکیورٹی کے حوالے سے شکوک وشبہات پیدا کر دئے ہیں۔ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے ےنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ اتنے روپے خرچ کرنے کے باوجود سیکیورٹی کیمروں میں مجرم کی شناخت نہ ہونا قابل افسوس ہے۔