خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم کا چھاپہ ‘حجرہ شاہ مقیم سے لاکھوں کے جعلی انجکشن برآمد

لاہور (نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر نے حجرہ شاہ مقیم مین بازار میں میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارا اورلاکھوں روپے مالیت کے جعلی انجکشن برآمدکرلئے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ عمران نذیر نے خفیہ اطلاع پر محکمہ صحت کی ٹیم ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ حجرہ شاہ مقیم میںاسلامی میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارکر معروف کمپنی کے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی (Digesic) انجکشن ، لیبل اور پیکنگ میٹریل برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتارکر لیا۔ میڈیکل سٹور سے جعلی اور غیر معیاری جنسی قوت بخش ادویات بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیراعلی کی ہدایت پر صوبے میں جعلی و غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری رہے گا ۔