ہیڈ مرالہ: دریائے چناب میں نہاتے لڑکی سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق

ہیڈ مرالہ+ سیالکوٹ (نامہ نگاران) دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 8 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہاب پورہ سیالکوٹ کے عمران و عثمان اپنی فیملی کے ہمراہ سیر کے لئے ہیڈ مرالہ آئے ہوئے تھے کہ اسی خاندان کا 15سالہ آشد عمران جو فرسٹ ائر کا طالب علم اور 16سالہ اسکی کزن حرمت عثمان جو ایف اے کی طالبہ تھی، نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور تیز رفتار لہروں کی زد میں آکر دریا میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو 1122نے دو گھنٹے کی آپریشن کے بعد ڈوبنے والے دونوں کزنوں کی نعشوں کو پولیس کی نگرانی میں والدین کے حوالے کر دیا۔