پھول نگر: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاںبحق

پھول نگر (نامہ نگار) ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاںبحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے اصغر، غلام مصطفی لاہور سے دیپالپور موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ نواحی گائوں جمبر بائی پاس کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اصغر موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ غلام مصطفی بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر وے پولیس دیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سماجی و سیاسی حلقوں کے رہنمائوں نے موٹر وے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی پر آئی جی موٹروے ان کے خلاف کارروائی کرے۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔