پتوکی: پسندکی شادی نہ ہونے پر خنجر کے وار کرکے حاملہ بیوی کو ذبح کر دیا

پتوکی: پسندکی شادی نہ ہونے پر خنجر کے وار کرکے حاملہ بیوی کو ذبح کر دیا

پتوکی (نامہ نگار) پسند کی شادی نہ ہونے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو خنجر کے وار کرکے شہ رگ کاٹ دی جو موقع پر دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پرانی منڈی میں 3 ماہ قبل اعجاز کی پسند کی شادی نہ ہوئی جس پر گزشتہ روز مشتعل ہو کر اعجاز نے اپنی 18سالہ بیوی فائزہ جو حاملہ بھی تھی کو خنجر کے وار سے شدید زخمی کرکے شہ رگ کاٹ دی جس سے فائزہ موقع پر جاںبحق ہو گئی۔ تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مقدمہ درج کر لیا۔