وہاڑی: مسافر بس کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار میاں بیوی بیٹی سمیت جاں بحق، وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت

 وہاڑی: مسافر بس کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار میاں بیوی بیٹی سمیت جاں بحق، وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت

وہاڑی (نامہ نگار) وہاڑی میں میلسی روڈ پر مسافر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹی شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے وہاڑی کے نزدیک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔