نوجوان نے خودکشی کرلی، ہیئر ڈریسر زہریلی شراب پینے سے ہلاک

نوجوان نے خودکشی کرلی، ہیئر ڈریسر زہریلی شراب پینے سے ہلاک

لاہور (نامہ نگار) والدین سے جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر نوجوان نے خودکشی کرلی جبکہ زہریلی شراب پینے سے ہیئر ڈریسر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ننھا نامی 18 سالہ نوجوان نے والدین سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ دریں اثناء ہربنس پورہ کے علاقے رام گڑھ میں ہیئر ڈریسر اعظم نے زہریلی شراب پی لی۔ حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔