موٹرسائیکل ریس اور ون ویلنگ کے دوران 11 نوجوان گر کر زخمی

موٹرسائیکل ریس اور ون ویلنگ کے دوران 11 نوجوان گر کر زخمی

لاہور (نامہ نگار) پولیس افسروں کے دعوئوں کے باوجود ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریس ہوتی رہی جبکہ پولیس نے 11 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ،غالب مارکیٹ ،کینال ویو،جیل روڈ ، وحدت روڈ اور دیگر شاہرات پر منچلے ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کرتے اور موٹر سائیکل ریس لگاتے رہے ۔ جیل روڈ پر ریس کے دوران دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرائی گئیں جس سے 6 نوجوان زخمی ہوئے ،غالب مارکیٹ ،جوہر ٹائون کے علاقوں میں ون ویلنگ اور موٹر سائیکل کرتب کرتے ہوئے 5 نوجوان گرکر شدید زخمی ہوئے۔ ٹریفک پولیس ون ویلنگ اور موٹر سائیکل ریس لگانے والوں کے خلاف کارووائی کرنے کی بجائے شہریوں کے چالان کرتی رہی بعض مقامات مال روڈ ،جیل روڈ ،ریس کورس پارک ،گلشن اقبال پارک ، کنال ویو پر ون ویلنگ کرنے والے منچلوں نے ہلڑ بازی جاری رکھی۔