مزنگ تھانے کے قریب 3 دن سے کھڑی کار سے خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور (نامہ نگار) ٹمپل روڈ پر تین دن سے کھڑی سوزوکی آلٹو ایل ای ایچ 9315 سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی شہری نے 15 پر کال بھی کی کہ تین روز سے نامعلوم گاڑی کھڑی ہے 15 نے ایس ایم ایس کیا کہ آپ کی کال ریکارڈ کر لی گئی ہے مگر تین دن گزرنے کے باوجود کسی پولیس اہلکار نے گاڑی کی خبر نہیں لی جبکہ مزنگ تھانہ بھی بالکل قریب ہے۔