سرگودھا: خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، متعدد مشکوک افراد گرفتار، تفتیش جاری

سرگودھا: خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، متعدد مشکوک افراد گرفتار، تفتیش جاری

سرگودھا (نامہ نگار) خیام چوک کے قریب خود کش دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد میں درج کرلیا گیا۔ اس حوالے سے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی۔ اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے 4 پولیس افسران کے نام آئی جی پنجاب کو دیدیئے گئے ہیں جن میں ڈی پی او سرگودھا سجاد منج‘ ایس پی عطا الرحمان‘ ڈی ایس پی ملک واجد اور رانا غلام مرتضی کے نام شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد سلطان اور غلام رسول اکثر اس مارکیٹ میں آتے جاتے رہتے تھے۔