سرچ آپریشن جاری، مزید 8افراد حراست میں لے لئے گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات میں سر چ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد کے پاس نہ ہی شناختی کارڈ ہیں اور نہ ہی وہ مقامی شہری تاہم تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔ پولیس نے ہربنس پورہ ،سول لائن ،شادمان ،ریس کورس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاجنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری سمیت 11 ملزم گرفتار کر لئے جبکہ 3 گمشدہ بچے بچوں زین علی‘ قمر عباس اور بلال کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا۔