خضدار: کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 3 بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

خضدار (نوائے وقت رپورٹ) خضدار کے علاقے پیر عمر کے قریب قومی شاہراہ پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں تین بچے شامل ہیں۔