شہر میں نوجوان لڑکی سمیت 3 افراد کی پراسرارہلاکت

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں لڑکی سمیت تین افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ کوٹ لکھپت جیل میں 50 سالہ قتل کا ملزم پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا باغبانپورہ کا شفیق کوٹ لکھپت جیل میں سزا بھگت رہا تھا، رات گئے شفیق اچانک بے ہوش ہوگیا جسے جیل میں موجود ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کردی، انتظامیہ کے مطابق شفیق اکثر بیمار رہتا تھا، داتادربار کے علاقہ موہنی روڈ کی 22 سالہ انعم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی انعم کے والد محمود نے پولیس کو بتایا کہ وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھی گزشتہ روز دوائی کھا کر اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گئی اچانک اس کی طبعیت خراب ہوگئی۔ تھانہ لاری اڈہ کے علاقہ میں 67 سالہ شخص کی لاش ملی ہے، معمر بزرگ احمد شیر کی نعش پولیس نے مردہ خانے بھجوا دی پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی چنیوٹ کا رہائشی تھا اور لاہور محنت مزدوری کرنے کی غرض سے آیا ہوا تھا۔