مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنا قابل مذمت ہے: احسن بھون، حفیظ الرحمن

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد احسن بھون اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی حفیظ الرحمن نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔