پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 13 سکول کیفے ٹیریاز سیل، 314 کو نوٹس جاری
لاہور(نیوزرپورٹر)کاربونیٹیڈ کولا ڈرنکس پر عائد پابندی پر مکمل عمل درآمد کی جانچ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 589سکولوں کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران 13سکولوں کے کیفے ٹیریاز کو قوانین کی خلاف ورزی پرسیل ، 314کو اصلاحی نوٹس اور 12کو ناقص صفائی، مضر صحت اجزاءکے استعمال پرجرمانے کیے گئے۔